ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق يمني باشندوں نے دارالحکومت صنعا ميں مظاہرہ کرکے اس ملک کے معزول ڈکٹيٹر عبداللہ صالح اور اس کے اہل خانہ پر انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم ميں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا -يمني مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ عبداللہ صالح کي صرف حکومت سے برطرفي کافي نہيں ہے بلکہ اس پر مقدمہ چلايا جانا چاہئے - فروري دوہزار گيارہ ميں عبداللہ صالح کے خلاف مظاہروں اور اس کي تينتيس سالہ حکومت کي برطرفي کے مطالبات کے بعد امريکا اور سعودي عرب کے ذريعے تيار کي گئي ايک ڈيل کے ذريعے اس کو عدالتي تحفظ کے بدلے اقتدار سے ہٹاديا گيا -يمني مظاہرين اسي طرح يمن کے علاقوں ميں امريکا کے ڈرون طياروں کے حملوں کي بھي مذمت کي-مظاہرين نے اسي طرح اپنے ملک ميں سعودي عرب اور امريکا کي مداخلت پر بھي اپني شديد مخالفت کا اعلان کيا -دوسري طرف گوانتانامو جيل ميں قيد يمن کے نوے قيديوں کے اہل خانہ نے صنعا ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کيا اور ان قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا - ...../169
8 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407623
يمن کے عوام نے مظاہرہ کرکے سابق ڈکٹيٹر عبداللہ صالح اور اس کے حکومتي اہلکاروں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا ہے -